پنجاب حکومت نے پہلی بار 120 ارب روپے کی بچت کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبے کے تمام محکموں کی کارکردگی کا اجلاس ہوا، جس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں 20 ہزار نئی سڑکیں بنیں گی اور 50 ہزار خاندانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
کراچی، صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے
صوبے بھر میں مجموعی طور پر 30 ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہوگی، جبکہ 100 سال تک چلنے والی خصوصی پلاسٹک سیوریج لائن کا تاریخی منصوبہ بھی شروع کیا گیا ہے۔ ماڈل ویلجز میں ڈرین، پینے کا صاف پانی، پارکس اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
پنجاب میں "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے تحت ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ صوبے میں 5,500 واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال ہیں جبکہ مزید 4,500 نئے پلانٹس قائم کیے جائیں گے۔ واسا، پی ایچ اے اور دیگر شہری خدمات کے لیے ایک ہی ہیلپ لائن قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اور 21 شہروں میں "اپنی زمین اپنا گھر” کی پہلی قرعہ اندازی جلد کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
صوبے میں محنت کشوں کے لیے میرج اور ڈیتھ گرانٹ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ آسان کاروبار پروگرام کے تحت نئے کاروبار کے لیے 40 فیصد قرضے فراہم کیے جائیں گے، اور بیوہ و بے سہارا خواتین کو 10 ہزار مویشی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس میں کہا کہ صوبائی وزرا اور انتظامیہ کے تعاون کے بغیر یہ اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ برازیل کے COP30 اجلاس میں حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا گیا۔ انہوں نے انڈسٹریل اسٹیٹس کے حوالے سے کہا کہ انڈسٹری لگانے کے لیے فوری فیصلہ ہونا چاہیے اور ماحولیات کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اجازت دی جائے۔