خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کے پہلے مرحلے کے لیے ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس کے مطابق کابینہ دس ارکان پر مشتمل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزرا مینا خان آفریدی اور آفتاب عالم کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے، جبکہ اکبر ایوب خان اور عارف احمد زئی کے نام بھی زیر غور ہیں۔
بجلی کے کھمبے دیوہیکل جانور میں تبدیل
ضلع خیبر سے عدنان قادری اور نوشہرہ سے ادریس خٹک کے کابینہ کا حصہ بننے کا امکان ہے۔ اسی طرح احتشام علی ایڈوکیٹ، میاں شرافت، ڈاکٹر امجد اور ریاض خان کے نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ کابینہ کی تشکیل مکمل کر لی گئی ہے اور جلد اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ ان کے مطابق پہلے مرحلے میں کابینہ دس سے زائد اراکین پر مشتمل ہوگی۔