sui northern 1

وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

0
Social Wallet protection 2

وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

sui northern 2

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔ رہنماؤں نے پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

رمضان، عید اور حج کی متوقع تاریخیں محکمہ موسمیات نے بتا دیں

نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی محنت اور کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انتھک کوششوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔

نواز شریف نے مریم نواز کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب میں امن و امان کے قیام اور ترقیاتی منصوبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.