sui northern 1

راولپنڈی، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

0
Social Wallet protection 2

 

sui northern 2

*راولپنڈی:*
تحصیل کہوٹہ کے علاقے نوگراں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ مسلح ملزمان نے کی، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ کہوٹہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ مقتولین کی شناخت نصیر، بشارت اور شہزاد اکبر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں شہزاد علی اور غضنفر خان شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان اور مقتولین آپس میں رشتہ دار ہیں۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اصل محرکات سامنے آ سکیں۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں تصدیق ہوئی ہے کہ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ جائے وقوع سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.