Gas Leakage Web ad 1

13 اکتوبر سے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کے آغاز کا اعلان

0

 

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد: 13 اکتوبر سے ملک بھر میں انسداد پولیو کی قومی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

فوکل پرسن برائے انسداد پولیو پروگرام عائشہ رضا فاروق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس مہم میں چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصہ لیں گے جبکہ چار کروڑ پچاس لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ان کے مطابق ستمبر 2004 سے اب تک چھ ملک گیر مہمات چلائی جا چکی ہیں، جبکہ قطرے پلانے سے انکار کے کیسز کی تعداد 11 لاکھ سے کم ہو کر 8 لاکھ 30 ہزار رہ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک ملک بھر سے پولیو کے 29 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سب سے زیادہ کیسز خیبرپختونخوا سے سامنے آئے ہیں۔ عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ ہر سال تقریباً 70 لاکھ بچوں کی پیدائش کے باعث مہم کے اہداف میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے اور عازمین حج بھی یہی ویکسین پیتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کریں، کیونکہ لوگوں کی نقل مکانی مہم کے اہداف پر اثر انداز ہوتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.