بیلجیئم : آمنہ بلوچ کی چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سےملاقات

0

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) بیلجیئم ، یورپی یونین اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی جس میں بیلجیئم ، یورپین یونین اور لکسمبرگ میں جاری تدریسی تعاون پر بات چیت ہوئی۔

بیلجیئم میں پاکستان کے سفارتخانے کے ٹویٹ کے مطابق ملاقات کے دوران اسکالرز کو سہولت فراہم کرنے اور علمی حلقوں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبو بنانے کے لئے مواقع پر بھی گفتگو ہوئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.