ملتان: جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سابق امیر اور معروف سماجی شخصیت راؤ محمد ظفر طویل علالت کے بعد ملتان میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کئی عرصے سے بیماری کے باعث علیل تھے۔
راؤ محمد ظفر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر رہنے کے ساتھ ساتھ الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔ ان کی دینی، سیاسی اور فلاحی خدمات کو جماعت اسلامی کے حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے جامعۃ العلوم، معصوم شاہ روڈ ملتان میں ادا کی جائے گی۔