ایران نے رافیل گروسی پر ایٹمی تنصیبات کا دورہ کرنے پر پابندی لگا دی

0

تہران: ایران نے آئی اے ای اے سربراہ رافیل گروسی پر ایٹمی تنصیبات کا دورہ کرنے پر پابندی لگا دی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حامد رضا حاجی بابائی نے ہفتے کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت سے حاصل کردہ دستاویزات میں حساس سہولتوں کے ڈیٹا کی موجودگی کا پتا چلا ہے، اب آئی اے ای اے کو ایٹمی تنصیبات پر نگرانی کے کیمرے لگانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ایران کے وزیر خارجہ نے عباس عراقچی نے بھی ہفتے کے روز اعلان کیا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی کو ملکی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے، اور ایجنسی کو جوہری تنصیبات پر نگرانی کے کیمرے نصب کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عباس عراقچی نے بیان میں کہا ’’ہم بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو اپنے جوہری مقامات پر کیمرے لگانے کی اجازت نہیں دیں گے اور ایجنسی کے سربراہ کے ملک میں داخلے پر پابندی ہوگی۔‘‘

یہ اعلان اسرائیل اور امریکا کے ساتھ حالیہ فوجی تصادم کے تناظر میں نگرانی کی رسائی اور شفافیت پر تہران اور اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد کیا گیا ہے۔ اور یہ اقدام بدھ کے روز ایران کی پارلیمنٹ کی جانب سے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کو معطل کرنے کی قانون سازی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے گروسی کو اسرائیل کا محافظ اور غلام قرار دیا تھا۔

وزیر خارجہ نے کہا رافیل گروسی کا دورہ بے معنی ہوگا اور ممکن ہے یہ بدنیتی پر مبنی ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.