عالمی حالات کا ملک پر اثر پڑے گا، سب پاکستانیوں کو اس وقت متحد ہونا چاہیے، عمران خان

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی حالات کا ملک پر اثر پڑے گا، سب پاکستانیوں کو اس وقت متحد ہونا چاہیے۔بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد ان کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو عالمی حالات کا علم ہے، انہوں نےکہا ہے کہ عالمی حالات کا ملک پر اثر پڑے گا سب پاکستانیوں اس وقت متحد ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر عمران خان کا جو موقف ہے وہ سب کو پتا ہے، وہ کہتے ہیں کہ غزہ میں جو ہو رہا ہے اس کا بہت دکھ ہے۔عظمیٰ خان نے کہا کہ عمران خان نے احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے موخر کی ہے۔عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ ان حالات میں پاکستانی قوم کو اکٹھا ہونے چاہیے اور متحد ہونے پر توجہ دینی چاہیے۔