پونچھ ڈویژن میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی، وولٹیج کی کمی کو دور کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ

کمشنر مسعود الرحمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، عوامی مشکلات کے فوری حل پر زور

0

 

کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن بھر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور عوام کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے کے لیے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

 

اجلاس میں چیف انجنیئر برقیات پونچھ ڈویژن، سپرنٹنڈنٹ انجنیئر برقیات، ڈپٹی کمشنر پونچھ، سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس پونچھ، مہتمم برقیات، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولاکوٹ سمیت متعلقہ افسران شریک تھے۔

 

کمشنر مسعود الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بلا تعطل ترسیل میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویژن بھر میں بجلی کی لائنز اور ٹرانسفارمرز کی مرمت اور نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائے تاکہ وولٹیج کی کمی کی شکایات ختم کی جا سکیں۔

 

اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ عباسپور میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور وولٹیج کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے نیا فیڈر نصب کیا جائے گا۔

 

علاوہ ازیں، اجلاس میں بجلی بلات کی مد میں سرکاری واجبات کی ریکوری کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بلات جمع نہ کروانے والوں کے کنکشن فوری طور پر منقطع کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

 

اجلاس میں شریک تمام افسران نے یقین دہانی کروائی کہ عوامی سہولت اور بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.