اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے نئی تاریخ رقم کرلی، بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گیا۔
جمعرات کو کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 1210 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کر گیا۔
یہ قابل ذکر ہے کہ اسٹاک مارکیٹ 17 ماہ قبل صرف 40 ہزار پوائنٹس کی سطح پر موجود تھی اور صرف 17 ماہ کے عرصے میں مارکیٹ نے 60 ہزار پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ کا سنگ میل عبور کیا ہے۔