فیصل واڈا کی حکومتی کارکردگی پر شدید تنقید، ’نکما اور نا اہل‘ قرار دے دیا

0

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واڈا نے حکومت کو نااہل اور نکما قرار دے دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل واڈا نے حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دو دن کی ہلچل کے باوجود آئینی ترمیم نہ ہو نا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

صحافی کے آئینی ترمیم میں ناکامی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نااہل اور نکموں سے یہی امید کی جاسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کے چمپیئن آج کل سامنے آ رہے ہیں، آپ پوچھ لیں کہ انہوں نے کیا کیا ہے؟فیصل واڈا کی یہ تنقید حکومت کی پالیسیوں اور کارکردگی پر اٹھنے والے سوالات کی عکاسی کرتی ہے، جس سے ملکی سیاسی منظر نامے میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.