Gas Leakage Web ad 1

دشمن نے مسلمان ممالک میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن اس سازش کو فیلڈ مارشل کی قیادت میں ناکام بنایاگیا: وزیراعظم

0

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن نے خطے کے مسلم ممالک میں تقسیم پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم مسلمانوں میں تفریق کی اس سازش کو فیلڈ مارشل کی قیادت میں ناکام بنا دیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

قومی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان تاریخی مکہ دفاعی معاہدہ ہوا ہے۔ انہوں نے امن کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
پمز اسپتال سانحہ: بچوں کی موت آکسیجن بند ہونے اور جھلسنے سے ہوئی، ابتدائی رپورٹ
وزیراعظم نے کہا کہ امن دشمن عناصر مسلم ممالک میں نفرت پیدا کرنے میں ناکام رہے، جبکہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران پوری قوم متحد تھی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ترکیے اور سعودی عرب وہ ساتھی ممالک ہیں جنہوں نے اچھے اور برے ہر وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے ساتھ آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیرت کانفرنس کی پاکیزہ روایت کو زندہ رکھنے پر علمائے کرام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آج کا عظیم اجتماع اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ہم ایک ملت ہیں۔ نئی نسل پوری قوم کی امیدوں کا مرکز ہے، ہم جیسی نسل تیار کریں گے، ہمارا مستقبل بھی ویسا ہی ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.