Gas Leakage Web ad 1

خیبرپختونخوا سے جاری 85عالمی ڈرائیونگ لائسنس جعلی ہونے کی تصدیق

0

پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا سے جاری انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس میں سے 85 لائسنس جعلی ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

Gas Leakage Web ad 2

دستاویزات کے مطابق ہانگ کانگ نے 90 ڈرائیونگ لائسنس کی فہرست تصدیق کے لیے بھیجی تھی جس کی تصدیق کا عمل شروع کیا گیا تو 90 میں سے 85 ڈرائیونگ لائسنسز کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے  وزارت خارجہ کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کو معاملےکی چھان بین کرکے14 روز کے اندر تحقیقات کی ہدایت کی تھیں ،ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ احمد کمال نےتحقیقات مکمل کرکے رپورٹ چیف سیکرٹری کو ارسال کردی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہانگ کانگ سے 90 اور آسٹریلیا سے متعددجعلی لائسنس کی تصدیق کی شکایات سامنے آئی تھیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.