روس میں پہلی بار پاکستانی ملٹری کیڈٹ کی بین الاقوامی ملٹری سپورٹس کونسل کے کھلیوں میں شرکت

0

تولا(نیوذڈیسک)پہلی بار 3 ملٹری کالجوں کے کیڈٹس پر مشتمل پاکستانی کھیلوں کا دستہ روس کے شہر تولا میں بین الاقوامی ملٹری اسپورٹس کونسل کے زیر اہتمام متعدد کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہا ہے۔

افتتاحی تقریب آج تولا، روس میں منعقد ہوئی، جس میں روسی نائب وزیر دفاع، مسٹر Evkurov Yunys-bek نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ روسی فیڈریشن میں پاکستان کے دفاعی اتاشی بریگیڈیئر محمد آصف خان نے تقریب میں شرکت کی۔

وفد میں ملٹری کالج جہلم، ملٹری کالج مری اور ملٹری کالج سوئی کے 3 افسران اور 15 کیڈٹس شامل ہیں۔

کھیلوں کے مقابلوں میں بہت سے ٹریک ایونٹس، والی بال، باسکٹ بال اور باکسنگ کے مقابلے شامل ہوں گے۔ کھیلوں کی تقریبات 24 جون سے 30 جون 2024 تک منعقد کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.