Gas Leakage Web ad 1

لاہور ہائیکورٹ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دیے

0

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

Gas Leakage Web ad 2

اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دیے۔ عدالت نے مارکیٹوں کو رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے ویک اینڈ پر رات ایک بجے تک مارکیٹوں کو کھلا رکھنے کی بھی اجازت دی۔

علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ مرغیوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی جس کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ سے 46 ہزار 670 کلو مردہ مرغیاں تلف کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق مضرِ صحت گوشت بیچنے والوں کے خلاف 94 مقدمات درج کیے گئے، گوشت کی چیکنگ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے جسٹس شاہد کریم نے سماعت اگلے جمعے تک ملتوی کردی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.