میرپور ماتھیلوکی ضلعی انتظامیہ کا گھوٹکی کندھ کوٹ پل کا دورہ
میرپور ماتھیلو ( نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ،ایس ایس پی گھوٹکی اور ایس ایس پی اسپیشل برانچ کے ہمراہ زیر تعمیر گھوٹکی کندھکوٹ پل کا دورہ، تعمیراتی کام کے متعلق تفصیلی بریفنگ لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی نے ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنا اور ایس ایس پی اسپیشل برانچ منصور مغل کے ہمراہ زیر تعمیر گھوٹکی-کندھکوٹ پل کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹکی-کندھکوٹ پل کی تعمیر حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے، اس پراجیکٹ سے دونوں اضلاع کے فاصلے کم ہوں گے اور خصوصی طور پر کاروباری لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے بھرپور تعاون سے پل کا تعمیراتی کام شروع ہوگیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل ہو، اس سلسلے میں تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔
اس موقع پر ایس ایس پی گھوٹکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مین امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، کسی کو بھی پل کا تعمیراتی کام متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے. بعد ازیں ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے زیر تعمیر پل کے قریب پودہ بھی لگایا،