کراچی میں تاجر میر رضا قتل کیس میں مقتول کے اہلخانہ نے سندھ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
اہلخانہ نے وکیل جبران ناصر کے توسط سے درخواست دائر کی، جس میں جوڈیشل کمیشن کے بجائے مشترکہ جے آئی ٹی تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ وکیل جبران ناصر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نہیں بلکہ جے آئی ٹی بنائی جائے۔
بنگلادیش کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بڑی چھلانگ، پاکستان ٹیم کو پیچھے چھوڑ دیا
مقتول کے ورثا کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ حکومتی فیصلے سے متعلق میڈیا کے ذریعے علم ہوا۔ فیملی نے وزیر داخلہ کو پیغام بھیجا، تاہم تاحال کوئی جواب نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے بجائے جے آئی ٹی کی ضرورت ہے۔
جبران ناصر نے کہا کہ پہلے دن سے کیس کی تحقیقات میں شکوک و شبہات موجود ہیں، جبکہ جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی سے متعلق بھی سوالات ہیں۔
دوسری جانب میر رضا قتل کیس میں تفتیشی افسر سراج لاشاری سٹی کورٹ میں پیش ہوگئے۔ سٹی کورٹ میں تفتیشی رپورٹ جمع کرانے کے لیے تفتیشی افسر نے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی، جس پر عدالت نے 7 ستمبر تک وقت دے دیا۔