Gas Leakage Web ad 1

ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،رانا مشہور

0

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ہاکی کی بہتری کے لیے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ہیں ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور اسے مسائل کا سامنا نہیں ہونا چاہئے ،ہاکی فیڈریشن کے مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گے ۔

Gas Leakage Web ad 2

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اذلان کپ کیلئے جو دو کیمپ الگ الگ لگائے گئے اس پر وزیراعظم شہباز شریف کو کافی تجسس تھااس معاملے کے لئے ایک کمیٹی بنائی ہے تاکہ بات جیت کے ذریعے مسئلہ حل کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ کھلاڑیوں کے پاس دن کم تھے تاہم امید ہے یہ اچھا کھیلیں گے ان کھلاڑیوں کا نیشنل کیمپ کے تحت ہو جانا اچھا اور اہمیت کا حامل ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت ہمیشہ کھیلوں کو سپورٹ کیا۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ ہاکی کی بہتری کے لیے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ہیں ہاکی فیڈریشن ک مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور اسے مسائل کا سامنا نہیں ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی پرجوش ہیں اور انشاء اللہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،کھیلوں میں کامیابی سے ہی قوموں کا مورال بلند ہوتا ہے،خوشی ہے قومی ہاکی ٹیم کی سلیکشن کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پایا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور تمام اسٹیک ہولڈر اس میں مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کھیلوں کو فروغ دینا ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ،ملک کے تمام میدانوں کو کھلاڑیوں سے بھرا دیکھنا چاہتے ہیں ،جلد ہی ہم پاکستان اسپورٹس انڈومنٹ فنڈز آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ انڈومنٹ فنڈ میں پانچ ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.