نارووال(نیوزڈیسک) نارووال کے حلقہ پی پی 54 میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑے کے نتیجے میں60 سالہ لیگی کارکن جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابقنارووال کے حلقہ پی پی 54 میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑے کے نتیجے میں60 سالہ لیگی کارکن جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق نارووال کے حلقہ پی پی 54 کے گاؤں کوٹ ناجو میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا ،مخالفین نے جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا مار دیا تھا، شدید زخمی 60 سالہ محمد یوسف ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔