Gas Leakage Web ad 1

ایکس ای این سیپکو کی شہریوں کی فوری شکایت کے ازالے کی ہدایت

0

میرپور ماتھیلو (نمائندہ خصوصی) میرپور ماتھیلو ڈہرکی اور اوباوڑو میں ایکس ای این سیپکو کی کھلی کچہری ، سیپکو صارفین کی شکایات کا نوٹس، اسی لاکھ روپے سے زائد کی بقایاجات وصول کئے گئے،صارفین کی جائز شکایات فوری حل کی جائیں. ایکسئین سیپکو نظام الدین پیرزادہ کی سیپکو افسران کو ہدایات ۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق ایکسئین سب ڈویژن میرپور نظام الدین پیرزادہ اور ایس ڈی او رضوان حاکم کھوکھر کی قیادت میں میرپور ماتھیلو سیپکو آفیس میں کھلی کچہری منعقد کی گئی. کھلی کچہری میں شہریوں کی جانب سے نئے میٹر کنیکشن کی فراہمی میں تاخیر اوور ریڈنگ اور ڈیڈکشن جیسی شکایات کی گئیں. ایکسئین سیپکو نظاالدین پیرزادہ نے سیپکو صارفین کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے تمام شکایات کو فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کیں. ایکسئین سیپکو کے مطابق کھلی کچہری روز کی بنیاد پر ڈویژن کے مختلف شہروں ڈہرکی ، اوباڑو اور میرپور ماتھیلو میں منعقد کی جاٰئے گی تاکہ شدید گرمی میں صارفین کی شکایات کا ازالہ ہوسکے۔

ایکسئین سیپکو کا کہنا تھا کہ بجلی کے نادہندگان اور چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت آپریشن کا عمل جاری ہے اور اب تک نادہندگان سے مجموعی طور پر 80 لاکھ سے زائد کی وصولیاں کی گئیں ہیں جبکہ متعدد نادہندگان اور چوری میں ملوث افراد پر مقدمات درج کروائے گئے ہیں.

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.