Gas Leakage Web ad 1

ایسا انوکھا اے سی جس کی ہوا آپ کا پیچھا کرتی ہے

0

دنیا بھر میں ائیرکنڈیشنرز (اے سی) کا استعمال عام ہے اور عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے باعث یہ مشینیں بتدریج ناگزیر ہوتی جا رہی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

تاہم تقریباً ہر اے سی ایک ہی طریقے سے کام کرتا ہے، یعنی اس سے خارج ہونے والی ٹھنڈی ہوا پورے کمرے میں پھیل جاتی ہے۔

اسی وجہ سے ایک چینی کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا نیا اے سی آپ کو حیران کر دے گا۔
اسلام آباد کو نیا وفاقی یونٹ بنانے کی تجویز، 13عالمی دارالحکومتوں کا جائزہ
جرمنی میں منعقد ہونے والی آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش کے دوران Midea نے یہ نیا اے سی متعارف کرایا۔

اس اے سی کی خاص بات یہ ہے کہ اس سے خارج ہونے والی ہوا آپ کا پیچھا کرتی ہے۔

جی ہاں، یہ نیا سسٹم spatial امیجنگ اور سنسرز کی مدد سے کمرے میں موجود آپ کی پوزیشن کو ٹریک کرتا ہے اور ٹھنڈی ہوا کا رخ آپ کی جانب کر دیتا ہے۔

اس طرح آپ کو ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے جبکہ توانائی کا ضیاع بھی کم ہوتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ اسمارٹ اے سی دیگر ڈیوائسز، جیسے humidifier، کے ساتھ مل کر بھی کام کرسکتا ہے۔

اس طرح یہ دونوں ڈیوائسز گھر کے ماحول کا درجہ حرارت مناسب رکھنے کے ساتھ ساتھ ہوا میں نمی کی سطح کو بھی برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

یہ سسٹم آواز کے ذریعے بھی متحرک ہوتا ہے، جس کے باعث آپ اپنی جگہ سے اٹھے بغیر صرف وائس کمانڈ کے ذریعے اے سی کو فعال کرسکیں گے۔

تاہم فی الحال یہ واضح نہیں کہ اسے کب تک فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، کیونکہ کمپنی نے اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.