Gas Leakage Web ad 1

117 ویں سالگرہ منانے والی دنیا کی معمر ترین خاتون کی لمبی عمر کا راز کیا ہے؟

0

مئی 2025 میں 115 سال کی عمر میں دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز اپنے نام کرنے والی ایتھل کیٹرہم 21 اگست کو اپنی 117ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

برطانوی علاقے سرے کے ایک کیئر ہوم میں مقیم ایتھل کیٹرہم نے گزشتہ ایک سال کے دوران اپنی زندگی میں پہلی بار ہونے والے کئی تجربات کیے، جن میں ستمبر 2025 میں برطانوی بادشاہ سے ملاقات بھی شامل ہے۔
وزیراعظم کی مون سون بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت تیز کرنے کی ہدایت
ان کی پیدائش 21 اگست 1909 کو جنوبی انگلینڈ کے ایک گاؤں شپٹن بیلنگر میں ہوئی تھی۔ 8 بہن بھائیوں میں وہ ساتویں نمبر پر تھیں اور سیاحت ان کا پسندیدہ ترین مشغلہ تھا۔

1927 میں 18 سال کی عمر میں انہوں نے برصغیر کے سفر کا آغاز کیا اور ایک برطانوی خاندان کے ہاں 3 سال تک کام بھی کیا، جس کے بعد انگلینڈ واپس چلی گئیں۔

ان کی اپنے شوہر نورمن سے ملاقات 1931 میں ہوئی۔ برطانوی فوج سے تعلق رکھنے والے نورمن ہانگ کانگ اور جبرالٹر میں تعینات رہے۔

ان کے شوہر کا انتقال 1976 میں ہوا اور ان کی 2 بیٹیاں تھیں، جن کی پرورش برطانیہ میں کی گئی۔ انہوں نے اپنی طویل زندگی میں اپنی دونوں بیٹیوں اور شوہر کو کھو دیا، تاہم آج بھی وہ اپنے 3 نواسوں اور 5 پڑپوتوں کے ساتھ ہیں۔

اپنی طویل زندگی کے دوران انہوں نے 6 افراد کو برطانوی تخت پر بیٹھے ہوئے دیکھا، جبکہ ایتھل کیٹرہم برطانوی بادشاہ ایڈورڈ ہفتم کے دور کی آخری فرد ہیں۔ ایڈورڈ ہفتم نے 1901 سے 1910 میں اپنی وفات تک برطانیہ پر حکومت کی۔

ان کی طویل زندگی کا راز کیا ہے؟ ایتھل کیٹرہم کے اپنے الفاظ میں، ’’میں نے کبھی کسی سے بحث نہیں کی، میں سب کی بات سنتی ہوں مگر کرتی وہی ہوں جو کرنا چاہتی ہوں۔‘‘

ان کے مطابق یہی ان کی طویل زندگی کا راز ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.