Gas Leakage Web ad 1

امریکا نے کم لاگت کروز میزائلوں کی تیاری بڑھانے کی کوششیں تیز کردیں

0

امریکا نے کم لاگت والے کروز میزائلوں کی بڑے پیمانے پر تیاری کے لیے نئی دفاعی کمپنیوں سے مذاکرات شروع کردیے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی محکمہ جنگ کے مطابق فوجی ذخائر کو تیزی سے بحال کرنے اور میزائلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے طویل مدتی معاہدوں پر توجہ دی جارہی ہے۔ حالیہ اقدامات میں ٹام ہاک کروز میزائل کی پیداوار بڑھانے کے لیے ریتھیون کے ساتھ 22.9 ارب ڈالر کا سات سالہ معاہدہ بھی شامل ہے، جس کے تحت سالانہ پیداوار ایک ہزار سے زائد میزائل تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔
کشیدگی بڑھنے پر ایران یورپ میں امریکی اہداف پر حملے کرسکتا ہے، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی صلاحیتوں میں اضافے اور ہتھیاروں کے ذخائر دوبارہ بھرنے کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈنگ درکار ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے آئندہ دفاعی اخراجات کے لیے ایک ٹریلین ڈالر سے زائد کی درخواست بھی پیش کی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.