بھارتی خاتون نے سب سے لمبے بال ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
بھارتی خاتون رینو دھریال نے دنیا میں سب سے لمبے بال رکھنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق رینو دھریال کے سیاہ اور گھنے بالوں کی لمبائی 8 فٹ 10 انچ ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ انہوں نے سب سے لمبے بال رکھنے کا عالمی اعزاز حاصل کرلیا۔
نامور اداکار کے والد انتقال کرگئے
رینو دھریال کے ریکارڈ ساز بالوں کی تصدیق رواں سال اپریل میں بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہلدوانی میں کی گئی۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ یوکرین کی عالیہ ناسیراوا کے پاس تھا، جن کے بالوں کی لمبائی 8 فٹ 5.3 انچ ریکارڈ کی گئی تھی۔
رینو دھریال نے بتایا کہ وہ 2015 سے مسلسل اپنے بال بڑھا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ثقافت میں لمبے بالوں کو خوبصورتی کی ایک اہم علامت سمجھا جاتا ہے۔