Gas Leakage Web ad 1

وائٹ ہاؤس میں شہد کی مکھیوں کا حملہ؟ میلانیا کے نئے بی ہائیو منصوبے کے بعد ہلچل مچ گئی

0

امریکا کے صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں اس وقت غیر متوقع صورتحال پیدا ہو گئی جب ہزاروں شہد کی مکھیوں نے نارتھ لان پر اچانک ہجوم کی شکل اختیار کر لی۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے پریس ایریا کے قریب فضا میں سیاہ نقطے نمودار ہوئے جو بعد ازاں شہد کی مکھیوں کا بڑا جھنڈ ثابت ہوئے۔ تقریباً 20 منٹ کے بعد یہ مکھیاں نارتھ لان میں موجود ایک درخت پر چھتے کی شکل میں جمع ہو گئیں۔

مائیکل وان جوفرا آرچر کو آئی پی ایل جاری ر کھنے کی اجازت دینے پر انگلش کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے احاطے میں دو نئی مکھیوں کی کالونیاں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ ساؤتھ لان میں وائٹ ہاؤس کی طرز پر تیار کیا گیا ایک نیا نمائشی چھتہ بھی نصب کیا گیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سوم اور ملکہ کیمیلا نے اپنے حالیہ دورۂ امریکا کے دوران اس نئے بی ہائیو کا دورہ کیا تھا، اور شاہی جوڑا شہد کی مکھیوں کی افزائش اور ماحول دوست سرگرمیوں کا حامی سمجھا جاتا ہے۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف دلچسپ تبصروں کی بھرمار ہو گئی۔

ایک صارف نے لکھا کہ شہد کی مکھیاں بھی اب وائٹ ہاؤس سے تنگ آ گئی ہیں، جبکہ ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ حملہ نہیں تھا بلکہ مکھیاں صرف یہ پوچھنے آئی تھیں کہ انسان 40 گھنٹے کام کرنے کے باوجود شہد کیوں نہیں خرید سکتے۔

ایک صارف نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ عام مکھیاں نہیں بلکہ نینو ڈرونز ہو سکتے ہیں جو نگرانی سمیت مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.