Gas Leakage Web ad 1

18 بار لاٹری جیتنے والے شخص نے کامیابی کا راز بتا دیا

0

امریکی ریاست آئیڈاہو کے رہائشی رابرٹ بیون نے 18 ویں بار لاٹری جیت کر ایک بار پھر سب کو حیران کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

حال ہی میں رابرٹ بیون نے ’1,000,000 کنگ اسکریچ گیم‘ میں 50,000 ڈالر کا انعام حاصل کیا۔

مائیکل وان جوفرا آرچر کو آئی پی ایل جاری ر کھنے کی اجازت دینے پر انگلش کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

آئیڈاہو لاٹری حکام کے مطابق رابرٹ بیون کی خوش قسمتی کا سلسلہ 1997 میں شروع ہوا جب انہوں نے ایک خصوصی پروموشن کے دوران شیورلے بلیزر گاڑی جیتی تھی۔

اس کے بعد وہ مختلف مواقع پر متعدد انعامات جیت چکے ہیں جن میں 200,000 ڈالر تک کی بڑی رقم بھی شامل ہے۔

رابرٹ بیون کا کہنا ہے کہ لاٹری کھیلنا ہمیشہ ان کے اور ان کی اہلیہ کے لیے صرف تفریح کا ذریعہ رہا ہے اور دونوں برسوں سے مل کر ٹکٹ خریدتے آ رہے ہیں۔

جب حکام نے ان سے مسلسل کامیابی کا راز پوچھا تو انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ ان کی اصل خوش قسمتی 40 سال تک ایک ہی ذہین اور شاندار عورت کے ساتھ زندگی گزارنا ہے۔

ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں اور نیٹیزنز ان کی محبت اور وفاداری کو خوب سراہ رہے ہیں۔

آئیڈاہو لاٹری کے مطابق ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی آمدن ریاست کے سرکاری اسکولوں اور عمارتوں پر خرچ کی جاتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.