Gas Leakage Web ad 1

ایران کا جواب تاحال موصول نہیں، پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری: عطا تارڑ

0

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کے حوالے سے تاحال باضابطہ تصدیق موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستان بطور ثالث مسلسل ایرانی حکام سے رابطے میں ہے اور سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور

انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں پر مشتمل جنگ بندی 22 اپریل کو صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہو رہی ہے، جس سے قبل ایران کا مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ وزیر اطلاعات کے مطابق پاکستان نے ایرانی قیادت کو مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں شرکت پر آمادہ کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی ہیں اور یہ عمل تاحال جاری ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.