” فیصلے کا وقت یہی ہے”،بابر اعظم نے کپتانی چھوڑ دی
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)لاہور: بابرا عظم نے کپتانی چھوڑ دی۔ قومی کرکٹر بابر اعظم نے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔بابر اعظم نے کپتانی سے استعفے سے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ بطور کھلاڑی تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی جاری رکھوں گا۔
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں، تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا۔
— Babar Azam (@babarazam258) November 15, 2023
سابق کپتان نے کہا کہ میری کپتانی میں ٹیم نے ون ڈے میں پہلی رینکنگ حاصل کی، ٹیم کے نئے کپتان سے بھرپور تعاون کروں گا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت کا موقع دینے پر بورڈ کا مشکور ہوں، بطور کھلاڑی تینوں فارمیٹس کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ مشکل تھا مگر فیصلے کا وقت یہی ہے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی کپتانی خطرے میں ، سابق کرکٹرز پی سی بی طلب