ایسا ملک جہاں زمین پر گرے آم اٹھانے پر بھی 10 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ ہے
جنوبی ایشیائی ملک سنگاپور میں زمین پر گرے ہوئے آم اٹھانے پر بھی بھاری جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگاپور میں مقیم بھارتی نژاد ڈیجیٹل کریٹر پریانکا سنہا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں انہوں نے سڑک کنارے ایک آم کے درخت کو دکھایا ہے جو پھل سے بھرا ہوا ہے، جبکہ کچھ آم زمین پر گرے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ نشست
ڈیجیٹل کریٹر کے مطابق سڑک کنارے لگے درخت سے نہ تو آم توڑے جا سکتے ہیں اور نہ ہی زمین پر گرے ہوئے آم اٹھائے جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ایسا کرے تو اسے 5 ہزار سنگاپورین ڈالر یعنی پاکستانی 10 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سنگاپور کے قانون کے مطابق سڑک یا کسی بھی عوامی مقام پر لگے پھل دار درخت سے پھل توڑنا یا زمین پر گرے پھل اٹھانا جرم ہے، کیونکہ یہ حکومت کی ملکیت تصور کی جاتی ہے اور اس پر سخت جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔