Gas Leakage Web ad 1

وہ منفرد عمارت جسے تعمیراتی عجوبہ قرار دیا جاتا ہے

0

چین میں گزشتہ برسوں کے دوران متعدد ایسے تعمیراتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں جو حیران کن قرار دیے جاتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

تاہم وہاں ایک ایسا منصوبہ بھی موجود ہے جسے انجینئرنگ کا ناممکن کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔

چین کے شہر چونگ چنگ میں واقع ایک عمارت اپنی منفرد ساخت کے باعث خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا جل رہا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

یہ عمارت، جسے دی کرسٹل کہا جاتا ہے، اپنی نوعیت کی منفرد عمارت قرار دی جاتی ہے۔

عام طور پر بلند و بالا عمارات سطح زمین سے اوپر کی جانب تعمیر کی جاتی ہیں، تاہم چونگ چنگ کی یہ عمارت افقی انداز میں دائیں سے بائیں جانب پھیلی ہوئی ہے۔

اسے دنیا کی سب سے بلند افقی عمارت بھی قرار دیا گیا ہے کیونکہ یہ متعدد عمودی ٹاورز کے اوپر قائم ہے۔

یہ منصوبہ کیپیٹل لینڈ نامی کمپنی نے مکمل کیا اور اس پر ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز کی لاگت آئی۔

اس عمارت کے بیرونی حصے میں 3 ہزار شیشے کے پینلز اور اردگرد 5 ہزار المونیم پینلز نصب کیے گئے ہیں۔

300 میٹر لمبی یہ افقی عمارت 4 بڑے حصوں پر مشتمل ہے اور سطح زمین سے تقریباً 250 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

اس عمارت کا مجموعی وزن 12 ہزار ٹن بتایا جاتا ہے جو کہ ایفل ٹاور کے وزن کے برابر ہے، جس کی وجہ سے اسے ایک تعمیراتی عجوبہ قرار دیا جاتا ہے۔

یہ عمارت چار مختلف ٹاورز کے اوپر پھیلی ہوئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.