Gas Leakage Web ad 1

یوٹیوبر رابعہ فیصل کی شوبز انڈسٹری میں انٹری، پہلے ڈرامے کی جھلک سامنے آگئی

0

سسٹرولوجی سے شہرت پانے والی رابعہ فیصل اب اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

پانچ بہنوں پر مشتمل سسٹرولوجی فیملی نے یوٹیوب سے سفر شروع کیا تھا، لیکن اب سب بہنیں اپنے انفرادی کیریئر پر بھی توجہ دے رہی ہیں۔

رابعہ فیصل ایک نجی ٹی وی چینل کے آنے والے ڈرامے ’بے حس‘ سے اداکاری کا آغاز کریں گی۔ چینل نے ڈرامے کا پہلا پوسٹر بھی جاری کر دیا ہے، جس میں رابعہ کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

ان کی بڑی بہنوں اقرا کنول اور حرا فیصل نے اس نئے سفر پر خوشی کا اظہار کیا ہے، جبکہ مداح بھی رابعہ کو مبارک باد دے رہے ہیں اور ان کے پہلے ڈرامے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.