واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران رواں ہفتے پیش آنے والے فلائی دبئی واقعے میں ملوث پایا گیا تو تہران کو سخت نشانہ بنایا جائے گا۔

امریکی صدر نے اماراتی پرواز میں کپتان پر چاقو سے حملہ کرنے والے کوپائلٹ کو ایران سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں واقعے سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے اور مبینہ طور پر اس میں ملوث کوپائلٹ کا ایران سے تعلق ہوسکتا ہے۔
انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب، گروہ کا مبینہ سرغنہ لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار
اس سوال پر کہ آیا ایرانی پاسداران انقلاب نے کوپائلٹ کو اس مقصد کے لیے بھیجا تھا یا وہ خود انتہاپسندی کا شکار ہوا، ٹرمپ نے کہا کہ ایسا ممکن ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کا اس واقعے سے تعلق ثابت ہوا تو اس پر انتہائی سخت حملہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ کوپائلٹ کا کسی بھی طرح ایران سے تعلق ہے۔
تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کا معاملہ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں گرنا شروع ہوجائیں گی اور یہ معاملہ تقریباً اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے اب جنگ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیل نکالا جارہا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران یا تو ایک انتہائی منصفانہ معاہدے پر دستخط کرے گا یا پھر اس کا وجود باقی نہیں رہے گا۔



