Gas Leakage Web ad 1

ایشین گیمز کرکٹ سیمی فائنل: پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

0

ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

Gas Leakage Web ad 2

بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 112 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے پاکستان نے حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے حسن نواز 27 اور عبدالصمد 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک
جاپان کے شہر نشین میں کھیلے گئے ایشین گیمز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث میچ کو فی اننگز 13 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

بنگلادیش کی ٹیم نے مقررہ 13 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔ توحید ہردوئی 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 اور عرافات منہاس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز میں کرکٹ کا فائنل 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.