لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں کچن بند ہونے کے باعث قیدیوں کے دو گروپ آپس میں جھگڑ پڑے۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں سالک جلال کے مطابق قیدیوں کے درمیان جھگڑا لنگر کے معاملے پر ہوا، جس کے نتیجے میں اشرف نامی ایک قیدی جاں بحق جبکہ 4 قیدی زخمی ہوگئے۔ زخمی قیدیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔
اوپن اے آئی نے اپنا اے آئی ایجنٹ ڈاٹس متعارف کرا دیا
میاں سالک جلال نے بتایا کہ اسپتال ذرائع کے مطابق 2 زخمی قیدیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعے کے بعد آئی جی جیل خانہ جات اور پولیس کی نفری بھی اسپتال پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ کی رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



