Gas Leakage Web ad 1

کراچی: ایونٹ آرگنائزر ملازمت کیلئے بلائی گئی 50 سے زائد خواتین کے موبائل لیکر فرار

0

کراچی میں موبائل فون چوری کرکے فرار ہونے کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے، جس میں ایونٹ آرگنائزر ملازمت کے لیے بلائی گئی 50 سے زائد خواتین کے درجنوں موبائل فون لے کر فرار ہوگیا۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے میں قائم ایک فارم ہاؤس پر ملازمت کے لیے بلائی گئی 50 سے زائد خواتین اپنے موبائل فونز سے محروم ہوگئیں۔
پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر مارچ کیلئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کنٹینر تیار
فارم ہاؤس کے منیجر اشعر انصاری نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ ان کے فارم ہاؤس پر ایک بکنگ ہوئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ کوآپریٹو اسٹاف میں 50 سے 55 خواتین شامل ہوں گی۔

منیجر کے مطابق بکنگ وقاص نامی شخص نے کرائی تھی، جو فارم ہاؤس پر نہیں آیا تھا، تاہم آصف یا سلمان نامی ایک لڑکا وہاں آیا تھا اور اس کے ساتھ ایک لڑکی بھی تھی۔ منیجر نے بتایا کہ شام 5 بجے انہوں نے ادائیگی کا کہا، جبکہ مذکورہ افراد ڈیکوریشن کا سامان بھی لے کر آئے تھے اور ان کا بل بھی زیادہ تھا۔ اس پر انہوں نے وقاص کو پیغام بھیجا تو اس نے کہا کہ وہ پہنچنے والا ہے، جس پر منیجر نے کیئر ٹیکر سے کہا کہ وہ وقاص کے آنے پر ادائیگی لے لے کیونکہ ان کا وقت پورا ہوچکا ہے۔

متاثرہ خواتین میں سے ایک نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ انہیں نوکری کا جھانسہ دے کر فارم ہاؤس پر بلایا گیا تھا۔ اس دوران سلمان کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی، جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی خواتین کو گائیڈ کرتا نظر آرہا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی گڈاپ پولیس نے متاثرہ خواتین کے بیانات قلمبند کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فارم ہاؤس بک کرانے والے وقاص اور خواتین کو وہاں لانے میں معاونت کرنے والی خاتون نرگس کو گرفتار کرلیا، جبکہ سلمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.