Gas Leakage Web ad 1

ابرار احمد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بولر بن گئے

0

پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

Gas Leakage Web ad 2

ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں نمبر ون بننے والے پاکستان کے پانچویں بولر ہیں۔ ان سے قبل عمر گل، سعید اجمل، عماد وسیم اور شاہد آفریدی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان ایک ریٹنگ پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، جنہوں نے گزشتہ 6 ماہ سے ٹاپ پوزیشن سنبھال رکھی تھی۔
میر رضا کیس: پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کی ہراسانی کی شکایت، کمیشن کا این سی سی آئی کو تحقیقات کا حکم
پاکستان کے محمد نواز بولنگ رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ سلمان مرزا ایک درجہ تنزلی کے بعد 19ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

انگلینڈ کے جیمی اوورٹن نے نمایاں ترقی کرتے ہوئے 47 درجے کی چھلانگ لگائی اور کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ انگلینڈ کے لیام ڈاسن 12 درجے بہتری کے بعد 11ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بھارت کے اکشر پٹیل بھی 12 درجے بہتری کے بعد 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ پاکستان کے صائم ایوب بھی دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔

انگلینڈ کے ول جیکس 3 درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.