Gas Leakage Web ad 1

کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ، گڈز ٹرانسپورٹرز نے کراچی سے اسلام آباد سامان کی ترسیل بند کردی

0

اسلام آباد اور پنجاب میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے معاملے پر گڈز ٹرانسپورٹ سپریم کونسل نے کراچی سے اسلام آباد اشیائے خورونوش سمیت دیگر سامان کی ترسیل بند کردی۔

Gas Leakage Web ad 2

چیئرمین گڈز ٹرانسپورٹ سپریم کونسل کے مطابق کنٹینرز پکڑے جانے کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ کو بھاری نقصان کا سامنا ہے، جس کے سبب گڈز ٹرانسپورٹرز نے لوڈنگ بند کردی ہے۔
فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، خواتین اور بچوں سمیت 103غیر قانونی مقیم افغان باشندے زیرحراست
چیئرمین گڈز ٹرانسپورٹ سپریم کونسل نے کہا کہ کراچی سے اسلام آباد کے لیے اشیائے خورونوش سمیت دیگر سامان کی سپلائی بھی معطل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اور پنجاب میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے باعث شپنگ کمپنیوں نے گڈز ٹرانسپورٹ کو کنٹینرز کی ترسیل بند کردی اور کنٹینرز گراؤنڈ کردیے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.