پاکستان ہاکی ٹیم کی بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے معاملے پر ہاکی انڈیا نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نیوٹرل وینیو پر میچز کرانے کی درخواست مسترد کردی۔
سیکرٹری ہاکی انڈیا بھولا ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے وینیو میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، پاکستان نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنی ہے تو اسے بھارت آنا ہوگا۔
پنجاب: امتحان میں خراب نتائج پر ٹیچرز کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش اور عمان ریزرو ٹیموں میں شامل ہیں، اگر پاکستان ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرتا تو اس کی جگہ متبادل ٹیم کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک موہالی اور جالندھر میں شیڈول ہے، جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹورنامنٹ یا پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔
پی ایچ ایف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان ٹیم کو بھارت نہیں بھیجا جاسکتا۔