Gas Leakage Web ad 1

بھارتی کرکٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 131 سال پرانا منفرد ریکارڈ برابر کردیا

0

مانَو سُتھار نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں واروکشائر کی جانب سے گلیمورگن کے خلاف شاندار بولنگ کی۔ انہوں نے پورے میچ میں صرف 2.3 اوورز کرائے، 15 گیندوں میں سے ایک رن بھی نہیں دیا اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تینوں وکٹیں کلین بولڈ تھیں۔

Gas Leakage Web ad 2

پہلی اننگز میں 3 گیندوں پر انہوں نے نمبر 11 بلے باز میر حمزہ کو بولڈ کر کے اننگز 69 پر ختم کرائی۔ دوسری اننگز میں 2 اوورز میں کرس کوک اور جیمی میک آئلروئے کو بھی بولڈ کیا۔

اس کارکردگی کے ساتھ سُتھار فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے بولر بن گئے جنہوں نے میچ کی دونوں اننگز میں وکٹ لی اور کوئی رن نہ دیا۔ اس سے پہلے یہ کارنامہ 1895 میں لیسٹرشائر کے ٹام ہیورڈ نے کیا تھا۔ واروکشائر نے میچ ایک اننگز اور 257 رنز سے جیت لیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.