اس سے قبل اسلام آباد میں پیٹرولیم لیوی کے خلاف خواتین کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ان ظالموں کئے خلاف آواز نہیں اٹھائیں گے تو حالات نہیں بدلیں گے، حکمرانوں نے سب تباہ کر دیا لیکن اپنے خرچے کم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ظالم حکمرانوں نے عوام کیلیے جینا دوبھر کر دیا ہے، اشرافیہ نے پورے ملک کے نظام پر قبضہ کر رکھا ہے، ہر چیز پر ٹیکس لیا جاتا ہے لیکن اشرافیہ کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے، غریب کیلیے دو وقت کی روٹی بہت مشکل ہوگئی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بھتہ ختم کیا جائے یہ حکومت کا جگاڑ ٹیکس ہے، یہ قوم کو بے وقوف بنانے کیلیے چند پروجیکٹس دکھاتے ہیں، پنجاب میں نویں کلاس کے امتحان میں 52 فیصد طلبہ فیل ہوئے کیونکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 11 ہزار سرکاری اسکول بیچ دیے۔