پشاور: پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچز کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
عرفان محسود نے ایک منٹ میں 10 کلو وزن کے ساتھ 38 فل ایکسٹنشن پنچز لگا کر ریکارڈ اپنے نام کر لیا، جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے 30 پنچز کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں نہ رکھنے کا حکم
اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان محسود نے کہا کہ وہ پش اپس کیٹیگری میں ورلڈ لیول پر سب سے زیادہ 70 ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ انہوں نے 100، 80، 60 اور 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ بھی ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔
عرفان محسود نے مزید بتایا کہ وہ امریکا، بھارت اور جرمنی سمیت 20 ممالک کے ورلڈ ریکارڈز بھی توڑ چکے ہیں۔