Gas Leakage Web ad 1

مودی کو ڈیڑھ ماہ بعد ہوش آگیا، امتحانی پرچے لیک ہونے کے معاملے پر فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کردیا

0

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوانوں کے شدید احتجاج کے بعد امتحانی پرچے لیک کرنے میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ نوجوانوں کی فلاح اور ان کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ امتحانی پرچے لیک کرنے میں ملوث عناصر کو فوری اور سخت سزا دلوانے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے کی کوشش کریں گے، انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

دوسری جانب نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے ترجمان نے وزیر اعظم کے اس اعلان کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والے احتجاج کے بعد اس معاملے کا نوٹس لیا ہے، تاہم صرف اعلان کافی نہیں۔

ترجمان اشوتوش رانکا نے کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ امتحانی پرچے آخر لیک کیوں ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق پرچے اس لیے لیک ہوتے ہیں کیونکہ نظام کے مختلف درجوں پر نااہل افراد موجود ہیں جو بدعنوانی میں ملوث ہیں اور مالی مفادات حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اپنے عہدے سے مستعفی ہوں اور کہا کہ ان کی جماعت اس وقت تک احتجاج جاری رکھے گی جب تک وزیر تعلیم استعفیٰ نہیں دے دیتے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.