فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا، جہاں انہوں نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 22 گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔
اگرچہ فرانس کو تیسری پوزیشن کے پلے آف میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 6-4 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ایمباپے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے اور سابق ریکارڈ ہولڈر لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ایمباپے نے میچ کے 48ویں منٹ میں گول کر کے میسی کے 21 ورلڈ کپ گولز کا ریکارڈ برابر کیا، جبکہ 66ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے اپنی مجموعی تعداد 22 تک پہنچا دی اور ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
فرانسیسی اسٹار نے ٹورنامنٹ میں اپنے گولز کی تعداد 10 کر لی ہے، جس کے بعد وہ گولڈن بوٹ ایوارڈ کی دوڑ میں بھی سب سے آگے ہیں۔
دوسری جانب انگلینڈ نے فرانس کو 6-4 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ انگلینڈ کی جانب سے بوکایو ساکا نے ہیٹ ٹرک اسکور کی، جبکہ جوڈ بیلنگھم نے بھی ایک گول کرکے ٹورنامنٹ میں اپنے گولز کی تعداد 7 تک پہنچا دی۔
اب تمام نظریں ورلڈ کپ کے فائنل پر مرکوز ہیں، جہاں ارجنٹائن کے لیونل میسی اسپین کے خلاف ممکنہ آخری ورلڈ کپ میچ میں گولڈن بوٹ کی دوڑ میں ایمباپے کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش کریں گے۔