Gas Leakage Web ad 1

روہت شرما کو ون ڈے اسکواڈ سے باہر کیے جانے کا امکان

0

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 2027 کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے تحت نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث سینئر بیٹر روہت شرما کو ون ڈے اسکواڈ سے باہر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور سینئر سلیکشن کمیٹی نے روہت شرما سے ملاقات کی، جس میں انہیں ٹیم کے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں اپنا کیریئر جاری رکھنا چاہتے تھے، تاہم سلیکٹرز نے مستقبل کی منصوبہ بندی کے تحت نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال کو آئندہ ون ڈے میچز میں زیادہ مواقع ملنے کی توقع ہے، کیونکہ بھارتی ٹیم نے 2027 ورلڈ کپ کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلیکٹرز نے روہت شرما کو آگاہ کر دیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد وہ ٹیم کے مستقبل کے منصوبوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔

اگر یہ رپورٹس درست ثابت ہوئیں اور روہت شرما کو آئندہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہ کیا گیا تو 19 جولائی کو لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا جانے والا میچ ان کے ون ڈے کیریئر کا آخری مقابلہ ثابت ہو سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.