Gas Leakage Web ad 1

سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن بھٹہ کیس میں سزائے موت پانیوالے 3 ملزمان کو بری کر دیا

0

سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے شہزاد مسیح اور ان کی حاملہ اہلیہ شمع بی بی کو اینٹوں کے بھٹے میں زندہ جلائے جانے کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے تین ملزمان، عرفان، مہدی اور ریاض، کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

عدالتِ عظمیٰ نے اس مقدمے میں 102 دیگر ملزمان کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل بھی مسترد کر دی۔

یہ افسوسناک واقعہ 4 نومبر 2014 کو پیش آیا تھا، جب توہینِ مذہب کے الزام پر مشتعل ہجوم نے شہزاد مسیح اور شمع بی بی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مبینہ طور پر اینٹوں کے بھٹے میں زندہ جلا دیا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے سینکڑوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا، جبکہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پانچ ملزمان کو سزائے موت اور دیگر ملزمان کو مختلف سزائیں سنائی تھیں۔

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے پانچ میں سے دو ملزمان کو بری کر دیا تھا، جبکہ تین ملزمان کی سزائے موت برقرار رکھی گئی تھی۔

تاہم اب جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اپیلوں پر سماعت کے بعد باقی تینوں ملزمان کو بھی بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.