Gas Leakage Web ad 1

پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن انگلینڈ ٹیم کی کوچنگ کے لئے شارٹ لسٹ

0

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) نے قومی کرکٹ ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ کی تقرری کے لیے 9 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹس کے مطابق شارٹ لسٹ کیے گئے دیگر نمایاں امیدواروں میں سابق انگلینڈ ہیڈ کوچ اینڈی فلاور، اسٹیفن فلیمنگ، جسٹن لینگر، ٹام موڈی اور کمار سنگاکارا شامل ہیں۔

انگلش امیدواروں میں جوناتھن ٹراٹ، سابق آئرلینڈ اور ہیمپشائر کوچ ایڈی بیرل، جبکہ مارکس ٹریسکوتھک کو بھی مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔

برطانوی ذرائع کے مطابق انگلینڈ کی حالیہ ناقص کارکردگی کے بعد بورڈ نے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش تیز کر دی ہے۔ ٹیم اپنے گزشتہ 9 ٹیسٹ میچز میں سے 7 میں شکست کھا چکی ہے، جس کے باعث کوچنگ سیٹ اپ میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے ایک عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ مستقل کوچ کی تقرری کے لیے شارٹ لسٹ امیدواروں سے رابطے اور مشاورت کا عمل جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.