Gas Leakage Web ad 1

فیفا ورلڈکپ 2026 میں شائقین کی ایک روزہ حاضری کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا

0

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شائقین کی ایک روزہ حاضری کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

فیفا کے مطابق 16 جون کو کھیلے گئے چار میچز میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 81 ہزار 223 شائقین اسٹیڈیمز میں موجود تھے، جو فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک ہی دن میں سب سے زیادہ تماشائیوں کی حاضری کا نیا ریکارڈ ہے۔

ایران اچھا برتاؤ کرے گا تو 300 ارب ڈالر کے فنڈ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے: ٹرمپ

اس طرح 1994 کے ورلڈ کپ کا 2 لاکھ 77 ہزار 70 شائقین کی ایک روزہ حاضری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ فیفا کے مطابق فرانس، سینیگال، عراق، ناروے، ارجنٹائن، الجزائر، آسٹریا اور اردن کے میچز میں شائقین کی غیر معمولی تعداد نے اس نئے ریکارڈ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔

فیفا کے اعداد و شمار کے مطابق ورلڈ کپ 2026 کے ابتدائی 6 روز میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 9 ہزار 652 شائقین میچز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیمز کا رخ کر چکے ہیں، جبکہ فی میچ اوسط حاضری 65 ہزار 483 رہی ہے۔

فیفا کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ موجودہ رفتار کے ساتھ مجموعی حاضری کے تاریخی ریکارڈ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ 1994 کے ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 35 لاکھ شائقین نے میچز دیکھے تھے، تاہم موجودہ رجحان برقرار رہا تو گروپ مرحلے کے اختتام تک نیا مجموعی ریکارڈ قائم ہونے کا امکان ہے۔

فیفا کے صدر Gianni Infantino نے کہا کہ 16 جون 2026 ورلڈ کپ کی تاریخ کا ایک یادگار دن بن گیا ہے۔ ان کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے شائقین نے ٹورنامنٹ میں جوش، رنگ اور یادگار ماحول پیدا کیا، جبکہ ورلڈ کپ 2026 عالمی سطح پر فٹبال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا واضح مظہر ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.