Gas Leakage Web ad 1

برطانیہ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے کا اعلان

0

لندن: برطانوی وزیراعظم نے برطانیہ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ حکومت 16 سال سے کم عمر تمام بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی عائد کرے گی اور 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی ہی درست فیصلہ ہے۔

عمران اور بشریٰ بی بی کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی حکومت نے اس سلسلے میں گزشتہ ماہ مشاورت کا آغاز کیا تھا تاکہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اور سوشل میڈیا سے متعلق آلات کے استعمال کو محدود کیا جا سکے اور بچوں کی توجہ موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی اسکرینز سے ہٹا کر دوبارہ تعلیم اور ان کی صحت کی طرف مبذول کروائی جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.