امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ سے متعلق مشاورت تیز کر دی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جبکہ اس سے ایک روز قبل انہوں نے اپنی قومی سلامتی ٹیم کے اہم ارکان سے بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔
بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف
امریکی نشریاتی ادارے کو معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے کے دوران جلد قومی سلامتی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔
سی این این کے مطابق دوبارہ جنگ کے ممکنہ آغاز کی صورت میں پینٹاگون نے ایران میں توانائی اور انفرا اسٹرکچر سمیت مزید اہداف کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی بھی تیار کر لی ہے۔